لاہور : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ہو گا، خطے کے حالات میں بہتری آئے گی، دورے کے اختتام پر اخراجات کے اعدادو شمار عوام کے سامنے رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا عمران خان صاحب خود2 یا 3 کتابوں کے مصنف ہیں، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کامیری وزارت سےتعلق ہے، جوکچھ ہمارےاپنےدائرہ اختیارمیں ہےہم کریں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کوشش ہے نومبر میں ایک بک فیئر علامہ اقبال کے نام سے ہو، گزشتہ 50سال میں اتنازیادہ قرضہ لیاہےتواب کریں کیا، سیاسی جماعت کےلیےفیصلےکرناآسان نہیں، اتناقرض ہےتومشکل فیصلےکرنےپڑرہےہیں، سب کوذمے داری اداکرناہوگی اپنے حصے کا ٹیکس دینا ہوگا۔
سب کوذمے داری اداکرناہوگی اپنے حصے کا ٹیکس دینا ہوگا
شفقت محمود نے کہا ہم یکساں قومی نصاب کی طرف پیش قدمی کررہےہیں ، سردیوں تک8 ویں تک کلاس کا نصاب ایک جیسا ترتیب دیں گے، نصاب بنانا ایک اہم کام ہے، جتنے بک فیئرز ہوں گے، اتنا لوگوں کو زیادہ کتابیں پڑھنے کا شوق پیداہوگا، بک فیئرز ہونے سے ملک کا سافٹ امیج جاتا ہے۔
وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیر اعظم کا دورہ امریکہ جاری ہے، یہ دورہ مثبت اور کامیاب ہو گا اور خطے کے حالات میں بہتری آئے گی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کے قومی مفاد میں ہیں۔
عمران خان اور نواز شریف کے دورے میں بہت فرق ہے
رہنما پی ٹی آئی نے کہا عمران خان اور نواز شریف کے دورے میں بہت فرق ہے، عمران خان اس دورے میں سفیر کے گھر ٹھہرے ہیں، پہلے وزراء اپنے ساتھ پی آئی اے کا جہاز لے کر جاتے تھے اور لیموزین بک کروائی جاتی تھی۔ دورے کے اختتام پر اخراجات کے اعدادو شمار عوام کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین روس اور امریکہ نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی ہے،جب ہم حکومت میں آئے تو فضل الرحمن نے کہا تھا کہ یہ چند ہفتے چند ماہ کے مہمان ہیں، ان لوگوں نے جو کیا ہے، ان کو حساب دینا پڑے گا۔