The news is by your side.

Advertisement

بیوٹی پارلرحملہ کیس ختم کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں، شگفتہ اعجاز

کراچی : ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز نےدعویٰ کیا ہے کہ بیوٹی پارلر حملہ کیس ختم کرنے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انصاف نہ ملا تو فنکار سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلستان جوہرمیں بیوٹی پارلرپرنیب افسرکی مارپٹائی کامعاملہ ختم کرانےکے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ نیب افسر کی بیوی نے انہیں اوران کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، ملازمین پرہار چوری اور مارپیٹ کاالزام بے بنیاد ہے۔

شگفتہ اعجاز نے الزام لگایا کہ نیب اہلکاروں نے ہمارا کاروبار تباہ کردیا۔ انصاف نہ ملا تو فنکاروں کو لے کرسڑکوں پرنکلیں گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی نو تاریخ کو اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی سیلون میں بیوی کے ہار گُم ہوجانے کا الزام لگاتے ہوئے نیب افسر نے ساتھیوں سمیت بیوٹی پارلر پر ہلہ بول دیا تھا۔

گارڈ کو مارا پیٹا توڑ پھوڑ کی، کلائنٹس اور اسٹاف کو ہراساں کیا تھا، اداکارہ نے پولیس کو نیب افسر کی اہلیہ کیخلاف شکایت درج کرائی تو نیب کے دباؤ پر ان کے شوہر سے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرالئے گئے تھے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں