شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ’اوزیمپک‘ کے استعمال کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اتنے فارغ کیسے ہیں، چینلز نے بھی اوزیمپک کی خبریں لگائی ہوئی ہیں میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی اوزیمپک کا استعمال نہیں کیا، میں اپنی زندگی پر بات کروں تو مجھے وقت ہی نہیں ملتا کہ کسی دوسرے کی زندگی پر انگلی اٹھا سکوں، ہمیں دین بھی اجازت نہیں دیتا کہ دوسروں کی زندگیوں میں تجسس کریں، سوال کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ان لوگوں پر بہت غصہ ہوں جو تصاویر لگا کر اس طرح کی باتیں پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔
یہ پڑھیں: شگفتہ اعجاز اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں
تاہم صرف شگفتہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف لیبل استعمال کیے جانے والے انجیکشن اوزیمپک کا استعمال کر رہے ہیں جوکہ ذیابطیس کے مریضوں پر استعمال ہوتا ہے تاہم اس سے وزن بھی تیزی سے گرتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی وزرش اور ڈائیٹ کے اس طرح پوری فیملی کا وزن اچانک کم ہوجاتا اس بات کا اشارہ ہے کہ اوزیمپک ہی استعمال کیا ہے کہ ان دنوں اس سے وزن کم کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ بھارتی فنکار بھی اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


