تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

”ہم اپنے حق کیلیے لڑنا جانتے ہیں“

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں کہا کہ آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، جو بھی ہمیں برداشت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے یا دبایا جا رہا ہے، اس کو ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

سینئر اداکارہ نے کہا کہ آج اگر ہم خاموش رہیں گے تو ہماری اولادوں کو بھی خاموش رکھا جائے گا، یہ جو نسل در نسل چلتا آیا سلسلہ ہم پر مسلط ہے اسے ٹھیک کرنے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بہتری کے لیے ہم سب کو ساتھ ہونا پڑے گا تب ہی کوئی تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ برائے کرام اپنی اولادوں کے لیے باہر نکلیں تاکہ ان کا آنے والا کل ہم سے بہتر ہو۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ”ہم اپنے حق کیلیے لڑنا جانتے ہیں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

Comments

- Advertisement -