تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’اگر عمران خان معافی نہیں مانگتے تو کیس ان کیلیے خطرناک ہے‘

سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان اگر غیر مشروط معافی نہیں مانگتے تو ان کے لیے کیس خطرناک ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ خاور نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دو جواب جمع کرائے گئے، دوسرا جواب جمع کرانے کا مطلب عدالت نہیں موقع دیا تھا، انہوں نے اپنے جواب میں کہیں بھی معذرت نہیں کی تھی۔

سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان نے جواب میں خود کو عدالت کے ڈسپوزل پر بھی نہیں چھوڑا تھا، عمران خان نے دونوں جوابات میں کہا کہ بیان پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی یا عدالتی ڈسپوزل پر خود کو نہیں چھوڑا، عمران خان نے جوابات میں اپنے مؤقف کے دفاع کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی لگ رہا تھا کہ عمران خان غیر مشروط معافی نہیں مانگیں گے تو فرد جرم لگے گی، دانیال عزیز، طلالچوہدری اور نہال ہاشمی کیسز میں بھی غیر مشروط معافی مانگی گئی تھی۔

اشاہ خاور نے کہا کہ دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی نے بھی شروع میں اپنے بیان کا دفاع کیا تھا، ٹرائل شروع ہونے کے بعد تینوں نے غیر مشروط معافی کئی بار مانگی، میری نظر میں عمران خان کو عدالت نے معافی مانگنے کا موقع دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -