سندھ میں گورنرراج کی باتیں من گھرٹ ہیں ‘ شاہ محمود قریشی -
The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں گورنرراج کی باتیں من گھرٹ ہیں ‘ شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ضرورت ہے، انکارنہیں کیا جاسکتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق کمیٹی قائم کردی ہے، مشاورت کے بغیرکوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنرراج کی باتیں من گھرٹ ہیں، زرداری صاحب بھی جانتے ہیں حکومت کا اداروں پرزورنہیں ہے اور احتساب کے ادارے کسی حکومت کے تابع نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان کے مسائل 60 دنوں میں توپیدا نہیں ہوئے، عوام کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے۔

اپوزیشن کا اتحاد جمہوریت کی بحالی کا نہیں اپنی بحالی کا ہے‘ شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد جمہوریت کی بحالی کا نہیں اپنی بحالی کا ہے، ایک دوسرے کے دست وگریباں ہونے والی جماعتیں ایک کیسے ہوگئیں، یہ دونوں ذاتی مفادات کے لیے ایک ہوئی ہیں، عوام انہیں جانتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں