The news is by your side.

Advertisement

‘پوری قوم دیکھےگی دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائےگا’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی قانون سازی سےکم نہیں ہوتی اگر قانون سازی سے مہنگائی کم ہوتی تو ہم کل قانون لے آتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوپن بیلٹ کےذریعےالیکشن کی کوشش کررہے ہیں قوم کوسمجھنےکی ضرورت ہےہم کیوں ایساکررہےہیں، سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے پچھلےسینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگی تھیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نےاس کا نوٹس لیا سمجھتےہیں یہ عوام کےساتھ صحیح نہیں، چارٹرآف ڈیموکریسی میں بھی یہی مطالبہ ہے، پوری قوم دیکھےگی دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا، پتاچل جائےگاکون ووٹ فروخت اورکون شفاف الیکشن چاہتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئےہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں اس لیے کچھ ماہرین نے کہا آئینی ترمیم درکار ہے کچھ نےکہا نہیں لیکن سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ ہوگاکھلےدل سےتسلیم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کےٹو سر کرنے کیلئے کوہ پیما گئے ہیں، 2دن پہلے کے ٹوپرپاکستان کا پرچم لہرایاتوخوشی ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں