اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا چھٹا ہوا جس میں سابق سفراء، سابق خارجہ سیکریٹریز، ماہرین بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی او آئی سی اجلاس میں شرکت، چینی نائب صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان سمیت اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئے۔ وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو وزیر اعظم عمران خان کے او آئی سی اجلاس میں خطاب کے مندرجات اور چینی نائب صدر وانگ چی کشان کے دورہ پاکستان اور اس دوران طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

- Advertisement -

اراکین مشاورتی کونسل نے او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی نائب صدر وانگ چی کشان کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی بنیاد پر پُرامن تعلقات کا حامی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاشی استحکام اور اپنی سفارتکاری کو مزید موثر بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں