The news is by your side.

Advertisement

سی پیک ن لیگ کا کارنامہ نہیں چین کا منصوبہ ہے، شاہ محمود قریشی

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ن لیگ کا کارنامہ نہیں بلکہ چین کا منصوبہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاست پر بات ہوتی رہتی ہے آج معیشت پر بات کروں گا، معاشی بحران کی وجہ سے ملک کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

وہ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ 2013 میں ن لیگ نے کہا تھا ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم ہے، ن لیگ نے اپنے تجربے سے معیشت بہتر بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ آج صنعت کار بتائیں کہ معیشت کہاں کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے ن لیگ کے دعوے کہاں گئے، پانچ سالوں میں بجلی کے نرخ بھی دگنے ہو چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرہ ہے، اس ملک کو صنعت کاروں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو موقع ملا تو ہماری کابینہ میں آپ کو کوئی ڈاکو نہیں ملے گا۔

نیا پاکستان بنا دیتے، لیکن یہاں کام کرنے کون دیتا ہے: نواز شریف

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف تواتر کے ساتھ یہ دعویٰ کرتے آرہے ہیں کہ انھوں نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کم کردی ہے اور معیشت بہتر بنادی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں