بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی ، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی، ایک سال بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہی کے دہانے پرمعیشت ورثے میں ملی، قرضے ریکارڈ سطح پر بلند تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ اورمتواتر بڑھ رہا تھا، ملکی برآمدات سکڑ اور درآمدات بڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بصیرت انگیز قیادت، معاشی ٹیم کےعزم ولگن کے نتائج آ رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب جنوبی ایشیا میں سب سے کم تھا، ایک سال بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی لائی گئی، 3ماہ میں ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد گھٹا۔

پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، حفیظ شیخ

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت نے آئندہ اسٹیٹ بینک سے قرض نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم کی جانب جا رہے ہیں جہاں سے ترقی کا آغاز ہوگا، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں