تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سیاست دان انتخابات میں پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرتے ہیں جو غیراخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شام سے بھی بڑا المیہ ہیں، تھنک ٹینک رپورٹ

یاد رہے کہ رواں ماہ معروف عالمی تھنک ٹینک یورایشیا نے بھارت میں اقلیتوں پرانسانیت سوز مظالم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شام سے بھی بڑا المیہ قرار دیا تھا۔

رپورٹ میں یورایشیا کی جانب سے مودی سرکار اور بی جے پی کے عسکری ونگ آر ایس ایس پر کڑی تنقید کی گئی تھی، یورایشیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں۔

Comments

- Advertisement -