تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آرٹیکل 370 کی کوئی اہمیت نہیں، کشمیر میں ظلم بند ہونا چاہیے، شاہ محمود قریشی

نیویارک: وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی کوئی اہمیت نہیں، ہمارا مؤقف ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا واضح مؤقف اور مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹایا جائے اور وہاں کے لوگوں کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت کلبھوشن کی اہمیت نہیں بلکہ کشمیر کی بہت زیادہ اہمیت ہے،  وزیراعظم عمران خان کچھ دیرمیں جنرل اسمبلی کیلئےروانہ ہوں گے، اُن کا خطاب مکمل طور پر تیار ہے جس کا اہم نقطہ مقبوضہ کشمیر  جبکہ اسلامو فوبیا کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  کل امریکی دفترخارجہ نےکشمیرسےکرفیواٹھانےکامطالبہ کیا، امریکی دفترخارجہ نےکشمیرمیں سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہاؤڈی مودی راؤڈی مودی ہوگیاہے، آرٹیکل370کی کوئی اہمیت نہیں،ہمارامؤقف ہےظلم بندکیاجائے۔ کیونکہ گزشتہ 54 روز سے 80 لاکھ کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔

Comments

- Advertisement -