تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’شہباز شریف کو عمران خان کے قدموں میں بیٹھ جانا چاہیے تھا‘

جہلم: سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو آج اسلام آباد سے نکل کر عمران خان کے قدموں میں بیٹھ جانا چاہیے تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں، غازیوں اور محافظوں کا شہرجہلم ہے یہاں شاندار استقبال پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

شاہ محمود نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کہتے تھے مراسلہ فرضی اورجھوٹ ہے، وہ کہتے ہیں مراسلہ سچا ہے تو میں بھی عمران خان کیساتھ کھڑا ہوجاؤں گا اب انہیں عمران خان کے قدموں میں بیٹھ جانا چاہیے تھا، جہلم کے لوگوں بتاؤں مراسلہ سچا ہے یا جھوٹا ہے، مراسلہ سچا نہیں تھا تو قومی سلامتی کمیٹی میں 2 بار زیربحث کیوں لایا گیا اور امریکا کے سفیرکو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں سازش تو نہیں تھی مداخلت تھی اورساتھ میں دھمکی بھی تھی، کیا تحریک عدم اعتماد اس دھمکی کا نتیجہ ہے، کیا دھمکی کے خوف میں مبتلا ہو کر تحریک عدم اعتماد پرعمل کیا، آج قوم نے بتا دیا کہ کسی بیرونی دھمکی سے خائف نہیں ہے اور سر اٹھا کر کھڑی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ مراسلہ دفترخارجہ میں گھڑا گیا، اس کا قول درست ہے تو کابینہ نے کیوں فیصلہ کیا کہ انکوائری کمیشن بناتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حلیف کہتے تھے عمران حکومت نااہل ہے، یہ لوگ تو مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کرنے آئے تھے، امپورٹڈحکومت آئے ایک ماہ ہوگیا کیامہنگائی کم ہوگئی یا بڑھ گئی ہے کیا بجلی کےنرخ کم کیے یا مزید بڑھا دیئے ہیں آج حقیقت ہرانسان کے منہ پر ہے۔

Comments

- Advertisement -