منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے، وزیرخارجہ شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، قرض سے نجات پانے کیلئے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے، ٹیکس ادائیگی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی، ٹیکس ادائیگیوں کیلئے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے، ٹیکس ہم سب کو ادا کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کر کے تمام فائلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرادیں۔

گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت دی۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں