The news is by your side.

Advertisement

شاہ محمود کی اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات، اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار، دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات کے دوران کیا، دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امارات کے ساتھ یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار اور دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں، بس دونوں ممالک میں کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں