تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

لانگ مارچ کا اعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، شاہ محمود

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان کبھی بھی ہوسکتا ہے، حتمی تاریخ کا علم صرف عمران خان کو ہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا کبھی بھی اعلان ہو سکتا ہے، حتمی تاریخ کاعلم صرف عمران خان کو ہے لیکن ابھی کال بھی نہیں آئی اس سے پہلے ہی حکومت بے حال ہوچکی ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ کل میانوالی جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد تھی، یہی کیفیت حکومت وقت کو خوف میں مبتلا کیے ہوئے ہے، وزارت داخلہ نے 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کے کتنے تابع ہے؟ اگر انتخابات مزید آگے کیے گئے تو ثابت ہو جائے گا الیکشن کمیشن انکے تابع ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن بار بار التوا کرنے سے حکومت کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ تو اب اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھانے کی بات کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے حوصلے پست ہوچکے ہیں، ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھے کہ لوگ ان کے ساتھ یہ کریں گے، عوام نے ان کے برعکس ری ایکشن دیا اور عمران خان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں الیکشن ہونے ہیں وہاں نہ کوئی سیلاب ہے نہ ہی کوئی سیکیورٹی پر معمور ہے، یہ کہتے ہیں کہ خدشہ ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی ہوجائے گی، یہ خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ابھی سے اسلام آباد کو کنٹینرز سٹی میں تبدیل کردیا ہے، جھوٹے کیسز پر من گھڑت الزام لگائے جا رہے ہیں، لیکن زمانہ بدل چکا ہے اب یہ دھمکیاں کارآمد ثابت نہیں ہوں گی۔

شاہ محمود نے کہا کہ جب فضل الرحمٰن، مریم نواز اسلام آباد گئیں ارو دھرنا دیا تو ہم نے تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، پُر امن احتجاج ہماراا ٓئینی اور قانونی حق ہے، ہمیں آئین اور قانون کا احترام ہے اسکے دائرے میں رہتے ہوئے آئینی حق اختیار کرینگے، اگر ہم توڑ پھوڑ کریں او رقانون ہاتھ میں لیں تو پھر قانون ضرور حرکت میں آئے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب حقیقت بنے تو بلے کے نشان پر مہر لگانا ہوگی، ہمیں اتنے ووٹ دیں تاکہ آپ کا یہ خواب بھی پورا ہوسکے، میری عوام سے اپیل ہے الیکشن میں عمران خان کو دو تہائی اکثریت دلوائیں اور یوسف رضا گیلانی کو کہیں کہ مگرمچھ کے آنسو بہانہ بند کریں۔

Comments

- Advertisement -