تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’ق لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے‘

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ ق لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خالد مگسی نے کہا ہم آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آپ کے کچھ لوگ آپ کو چھوڑ گئے، ق لیگ آگئی تو ہم بھی آپ کے پاس آجائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم ق لیگ کر قائل کرنےمیں کامیاب ہوئے، خالدمگسی کو کہا ق لیگ کی حمایت حاصل کرلی ہے، زبیدہ جلال نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، بی اے پی کےدوسرے دوستوں نے راستہ جدا کیا، مصلحتیں تھیں یا کچھ اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ لوگ حقائق جان چکے ہیں،عوام میں شعور ہے، ہم نےعوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم ساڑھے 3 سال سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر پی پی کو کوستی رہی، آج ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی کےعام شہری کوفیصلہ کرنا ہےانہیں کہاں کھڑا ہونا ہے، آج عوام کو فیصلہ کرنا ہے خوددار پاکستان چاہیے یا غلامی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان کو کہتا ہوں آزاد صحافت کےعلمبردار ہیں تو مصلحت کا شکار نہ ہوں، جس دور میں ہم پر تنقید ہوتی تو اسی طرح کا کردار آج بھی ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی، ن لیگ کے بقول یہ حکومت بیساکھی پرکھڑی ہے، بیساکھی چلی گئی ہے تو انہیں کس چیز کا خوف ہے ہم نے کسی قسم کا تصادم نہیں کرنا، لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں کرنی، ہم نے نجی و سرکاری املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچانا آئین و قانون ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -