The news is by your side.

Advertisement

بھارت بے نقاب ہوچکا، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت بے نقاب ہوچکا ہے ، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ کے واقعے کو پاکستان نے رد کیا تھا ، بتادیا تھا کہ بھارت اس کی آڑ میں چال چل سکتا ہے، اب ساری قلعی کھل گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے اپنے سپاہیوں کو مروادیا، بھارتی اینکر کہتا ہے یہ تو زبردست چال ہوگئی، اینکر کہتا ہے کہ اس سے مودی کی جیت کا امکان روشن ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پر تلا ہوا ہے اور افغانستان میں اسپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بھارت کو اب جوابدہ ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اب دنیا کے سامنے آچکے ہیں، خفیہ معلومات اینکر کے پاس کیسے پہنچ گئیں، مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے الیکشن کے لیے خطرناک کھیل کھیلا، ہم اب بھارت کے خلاف دنیا کو باو ر کرانا چاہتے ہیں کہ اب بھارت سے سوال پوچھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں