تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

‘بلاول خدا کیلئے بڑے ہوجائیں’

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کے او آئی سی کانفرنس سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، او آئی سی کیلئے ہر حکومت نے اپنے اپنےدور میں کردار ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھےبلاول بھٹو کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے مگر وہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے۔

سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں، آج بھی وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے اور نہ ہ کسی ممبر کو ووٹ کےاستعمال سےنہیں روکیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے رہنمائی چاہتے ہیں، یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ اگر تاحیات نا اہل ہوسکتےہیں تو یہ قدم اٹھانےسےپہلےسوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اوآئی سی اجلاس طالبان کیلئے ہورہا ہے،پاکستان کیلئے نہیں، بلاول بھٹو

تحریک عدم اعتماد سے متعلق انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پر اتر چکی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ او آئی سی اجلاس کیلئے آنے والے ہمارے معزز مہمان ہیں، لیکن اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونیوالا او آئی سی اجلاس طالبان کیلئےہورہاہے،پاکستان کیلئےنہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان تم نے ملک کی خارجہ پالیسی کونقصان پہنچایا ، عمران خان کوکشمیرکا سودا کرنےکیلئے پلانٹ کیا گیا، عمران خان تم بیرونی قوتوں کےایجنٹ ہو، عمران خان تم بھارت کی خارجہ پالیسی اپنا رہے ہو، تمہیں مودی کی مہم کیلئے ٹاسک دیا گیا، تمہیں ٹاسک دیا گیا سی پیک کو کرپٹ منصوبےکے طور پرعوام کے سامنے پیش کرو۔

Comments

- Advertisement -