The news is by your side.

Advertisement

کویت کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کااظہار

اسلام آباد :  کویت کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ  نےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  بھارت مقبوضہ کشمیرسےدنیاکی توجہ ہٹانے کے لئے  فالس فلیگ آپریشن کی طرز کاکوئی ناٹک رچاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا بھارت نہتےکشمیریوں پرشدیدمظالم ڈھارہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں نیاانسانی المیہ جنم لیتادکھائی دےرہاہے، میڈیااورانسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کررہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسےدنیا کی توجہ ہٹانےکیلئے فالس فلیگ آپریشن کی طرزکاکوئی ناٹک رچاسکتا ہے ، توقع ہےکویت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی معاونت جاری رکھےگا۔

کویتی نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔

مزید پڑھیں : بیلجیم کے وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

گذشتہ روز شاہ محمود نے بیلجیم کے وزیر خارجہ کو فون کر کے انھیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا تھا ، بیلجیم کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ فریقین اس مسئلے کو جلد دو طرفہ مذاکرات سے حل کریں

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارتی یک طرفہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے، بھارت نے یک طرفہ اقدامات سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں