جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

’’حکومت کے خاتمے کے لیے نکلنے والے واپس اپنے گھروں پر پہنچ گئے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے لیے نکلنے والے واپس اپنے گھروں پر پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد انجام کو پہنچ چکا ہے، ان کو اپنے ایجنڈے کے حصول میں ناکامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پہلے دن کہا تھا لٹیروں کا غیر فطری اتحاد دیرپا چلتا نظر نہیں آرہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں، غربت کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہیں۔

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات نارمل نہیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کھلنے کا تاثر غلط ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، میں نہیں سمجھتا کسی کو منانے کی ضرورت ہے، قائد حزب اختلاف سے رابطہ رکھیں گے تاہم سب کی باتوں کا جواب دینا جانتے ہیں۔

پی ڈی ایم کی جماعتوں کو چاہیے آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کی مخالفت کریں، آج بھی چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں مل کرچلیں، کئی دیگر جماعتیں اپوزیشن سے اپوزیشن کررہی ہیں، نون لیگ سے لڑائی کی بات درست نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں