تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت میں کورونا سے تباہی، شاہ محمود قریشی کا بھارتی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے بھارت سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا ہمیں سیاسی غورو فکر سے بالاتر ہوکرانسانیت کیلئے سوچنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے تناظر میں بھارت سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت کااظہارکرتے ہیں، وبانےہمارےخطے کو سخت نقصان پہنچا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سےبھارتی متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکرتاہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی غورو فکر سے بالاتر ہوکرانسانیت کیلئے سوچنا چاہیے، پاکستان سارک ممالک سےمل کروباکوشکست دینے کیلئے کام کر تا رہے گا۔

خیال رہے کورونا نے بھارت میں تباہی مچادی ہے ، ایک دن میں کوروناکے3لاکھ46ہزارکیسزرپورٹ اور کوروناسے 2624 اموات ہوئیں۔

بھارت کادارالحکومت نئی دہلی کورونا سےسب سےز یادہ متاثر ہے ، نئی دہلی میں ریکارڈ 353افرادجان سے گئے اور 27ہزارکیسزرپورٹ ہوئے۔

نئی دہلی میں اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت اور بسترکم پڑگئے ہیں اور نئی دہلی کے3اسپتالوں نے ایک گھنٹے کی آکسیجن رہ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -