The news is by your side.

Advertisement

ملتان کا جلسہ ناکام ہوگیا، عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد/ ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں۔

یہ بات انہوں نے پی ایم ایل این کے ملتان جلسے سے نواز شریف کے خطاب پر اپنے رد عمل کیں کہی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر آج میں ن لیگ کا حصہ ہوتا تو جلسہ دیکھ کر مایوس لوٹتا، ملتان کا جلسہ آج ناکام ہوگیا ہے، عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیا۔

نواز شریف کے پاس وقت ہوتا تو آج ملتان کی گلیاں دکھاتا، ملتان کی گلیوں میں گٹرکاپانی نظرآتا ہے،اسکولوں کا حال برا ہے، ملتان میں میٹرو منصوبہ ناکام رہا ہے،ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں واپس جانے کا فیصلہ جاوید ہاشمی کا ذاتی ہے۔

داغی کو دربار میں شامل کرنے کیلئے ڈارامہ رچایا گیا، فواد چوہدری

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میاں صاحب آپ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں کیونکہ اب آپ کو جیل تو جانا ہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام تو پہلے بھی نوازشریف کے جلسے میں نہیں آتے تھے، اب پٹواریوں نے بھی آناچھوڑ دیا ہے، ملتان کے عوام نے بھی کرپٹ خاندان سے بیزاری کا اظہار کردیا، سارا ڈرامہ ایک “داغی” کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی چینی حکام نے بےنقاب کی، میاں صاحب آپ چوری کامال واپس کرنے کی تیاری کریں، اب آپ کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا، قوم کی کمر پر لادا گیا قرضوں کا بوجھ اسی سرمائے سے ادا ہوگا، میاں صاحب ایک دن جیل تو آپ کو جانا ہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کے پی میں ہم نے وہ کارکردگی دکھائی جس کا آپ کیلئے تصور بھی محال ہے، پختونخوا کے آئینے میں دیکھیں گے توشرم سے ڈوب مرنا ہوگا، کے پی میں عمران خان پھرآرہا ہے اور پنجاب آپ سے جان چھڑوا رہا ہے، جو غلط فہمیاں آپ کے ذہن میں ہیں، چند روزمیں وہ بھی دور ہوجائیں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں