جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا، بلکہ پاک فوج نے خود اضافی بجٹ لینے سے انکار کیا ہے، اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو شوق پورا کرلے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاک فوج نےازخود اضافی دفاعی بجٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے عوام پر بوجھ ہلکا کرنے کیلئے حکومت سے تعاون کیا، یہ تاثر غلط ہے کہ یہ کام آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا،آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

مہنگائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ہم نے مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانی ہے، وہ لوگ پہلے اس بات کا احاطہ کرلیں کہ مہنگائی کا ذمہ دارکون ہے؟ مہنگائی گزشتہ8ماہ کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے یا 10سالوں کا؟

انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں اپنی جانیں کس نے دیں؟ وہاں رونقیں کس نے بحال کیں؟ اوروزیرستان کون سا طبقہ افراتفری پیدا کرنےکی کوشش کررہا ہے، اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اپنی سوچ مثبت رکھنی چاہئے۔

ایک طرف ہم غیرملکی کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رہےہیں تو دوسری طرف اپوزیشن احتجاج کرے گی تو کیا ملک میں سرمایہ کاری آئے گی؟ کیا اپوزیشن کے اقدامات سے ملک میں بہتری آئےگی۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جو اعلان کررہی ہے کیا اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی؟اگر ان کے اقدام سے ملک میں جانی نقصان ہوگا تو ذمہ دارکون ہوگا؟ اپوزیشن کو ایسا قدم اٹھانا نہیں چاہئے جس سے ملک میں انتشار پھیلے، اپوزیشن کے چوک میں اکھٹے ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی تو شوق سے ہوجائیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف وطن واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے ان کوآنا بھی چاہئے،عدالتیں آزاد ہیں اور شہبازشریف کو اپنی صفائی کا بھرپور موقع ملنا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں