The news is by your side.

Advertisement

اپوزیشن کے الزامات مسترد، شاہ محمود نے جی بی انتخابات کو شفاف قرار دے دیا

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے گلگت بلتستان انتخابات کو شفاف قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہم نے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی، جی بی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو مسترد کردیا، پی پی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کی عوامی مقبولیت کی قلعی کھل گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کے روز برفباری کے باوجود ٹرن آؤٹ ٹھیک رہا، گلگت بلتستان الیکشن میں امن مثالی تھا، الیکشن میں بھرپور دلچسپی پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے و نظریات ایک دوسرے سے مختلف ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد غیرفطری ہے، غیرفطری چیز جلد یا بدیر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔

کورونا کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے جس کی شدت زیادہ ہے، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ مہنگائی زیادہ ہے مگر مہنگائی موجودہ حکومت کا نہیں بلکہ سابقہ حکومت کا تحفہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں