The news is by your side.

Advertisement

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لیے سیل بنایا ہے، بھارت نے دہشت گردی کے سیل کے لیے 80 ارب کی رقم مختص کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، خطے میں امن ہماری اولین خواہش ہے۔

یہ پڑھیں: بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے، بھارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ناپاک عزائم رکھتا ہے، بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عزائم بروقت بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے، ہم پوری طرح بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں