تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امن و استحکام افغانستان سے جڑا ہے، امریکی صدر کو قائل کیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا امن و استحکام افٓغانستان سے جڑا ہے، وزیراعظم کی کوششیں رنگ لارہی ہیں اور اس کے مثبت اثرات ہمیں نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہم سے اتفاق کیا اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، ایک دور تھا امریکا نے پاکستان سے تربیتی پروگرام تک ختم کیے، افغانستان میں عسکری قوتوں کو مذاکرات پر لانا بڑا چیلنج تھا۔

[bs-quote quote=”تمام افغان دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

انہوں نے کہا کہ قبائل علاقوں کی ترقی کے لیے 162 ارب کی رقم مختص کی گئی، کوشش ہے کہ تمام افغان دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، امریکی صدر کو قائل کیا ہے افغان عمل میں پیش رفت ہورہی ہے، سرحد کی دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں کارروائی کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان صدارتی امیدواروں کو بھی اسلام آباد مدعو کیا، شہدا نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ مادرن وطن کے لیے تیار ہیں، گزشتہ 11 ماہ کا جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کتنی تبدیلی آئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بتدریج آگے بڑھے، سفر آسان نہیں تھا کل بھی آسان نہیں ہے، اللہ نے اس حکومت کو کامیابی دی ہے، سب سے پہلے یہ تھا کہ امن کے حصول کے لیے ہمیں توقعات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ہماری کوشش کے باوجود ایسے واقعات ہورہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھرپور کسی کی جنگ لڑ رہا ہے اور 2017 آج کا موازنہ کرلیں، دیکھ لیں پاکستان کہاں کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں امریکا نے افغانستان میں ناکامی کی وجہ پاکستان کو قرار دیا ہے، امریکا نے افغانستان میں ناکامی کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور اب مذاکرات کی میز پر آگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -