تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ خسارے سے بچنے کے لیے کیا گیا، شاہ محمود

ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ خسارے سے بچنے کے لیے کیا گیا، آئی ایم ایف کے پاس جانا گزشتہ دس برس کا تسلسل ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اقتصادی نوعیت کا ہے لہذا معاملے کو ای سی بھجوایا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خسارے سے بچنے کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کاطعنہ وہ دےرہےہیں جو خود ماضی میں آئی ایم ایف کےپاس گئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا 2008میں پیپلزپارٹی کی حکومت آئی ایم ایف کےپاس نہیں گئی؟ مسلم لیگ  2013اپنے دورِ اقتدار میں کبھی نہیں گئی؟، ہمیں گزشتہ دس سال کا خمیازہ بھرنے کے لیے مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا

اُن کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف سےابھی حکام کی بات چیت جاری ہے، جیسے ہی مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے گے حکومت اپوزیشن جماعتوں اور قوم کو اعتماد میں لے گی۔

مسلم لیگ ن میں ہونے والی تنظیمِ نو کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کوعہدوں میں تبدیلی کا اختیارہے، مسلم لیگ ن نےبھی لوگوں کوتبدیل کیا ، مریم نواز کو نائب صدر مقرر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پنجاب میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ ناجائزمنافع خوری پرپنجاب حکومت کوایکشن لیناچاہیے اور مجھے یقین ہے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔

مزید پڑھیں: بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے مشیر خزانہ کی زیر صدارت صوبائی وزرائے اعلیٰ کا اہم اجلاس

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی واپسی سےمتعلق ن لیگ والےہی بتاسکتےہیں ، پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سےمتعلق مطمئن نہیں، بلدیاتی نظام سےمتعلق ہمارےحلقوں میں کوئی تحفظات نہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ بل پر مسلم لیگ ق نے بھی ووٹ دیا تو پھر اختلاف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسدعمرکوپیٹرولیم کی وزارت کی پیشکش ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -