The news is by your side.

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

ماسکو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور امن و سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ روسی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ہسٹری آف ماسٹر پیس کا تحفہ پیش کیا۔

بعد ازاں دونوں وزرا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور امن و سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

مذاکرات میں افغانستان میں امن و استحکام کی جاری کوششوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں آج صبح ماسکو پہنچے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ چین کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل انہوں نے افغانستان اور ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کی تھی۔ وزیر خارجہ نے افغانستان میں صدراتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں