منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے مقبوضہ کشمیرکی عوام کا محاصرہ کیا گیا ہے، بھارت دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی وزارت خارجہ آمد پر سعودی وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اہم علاقائی وبین الاقوامی امور پربھی گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، خطے میں امن واستحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ 4 ماہ سے مقبوضہ کشمیرکی عوام کا محاصرہ کیا گیا ہے، بھارت دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرچکا ہے، کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق بھی معطل ہیں۔

بھارتی فورسز نے 1989 سے اب تک 95471 کشمیریوں کو شہید کیا

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 129 ویں روز بھی برقرارہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس پر پابندی، ناکوں اور محاصروں نے وادی کو جیل بنا دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت 38 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں جبکہ 1989 سے اب تک بھارت کی قابض فوج نے 95471 کشمیریوں کو شہید کیا اور7135 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں