جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

حکومت ارشد شریف کو دھمکیوں‌ کی وضاحت کرے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی بی کا معاملہ سامنے لانے پر ارشد شریف کو دھمکیاں کیوں دی جارہی ہیں؟ حکومت معاملے کی وضاحت کرے.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی لازم و ملزوم ہیں جب میڈیا کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ جمہوریت کی نفی ہوتی ہے اور یہ جمہوری روایت کے برعکس ہے، ارشد شریف کے معاملے پرپیمرا اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے الٹا کارروائی کررہا ہے۔


مزید پڑھیں : نوازشریف نے37اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی کو متحرک کیا، انکشاف


انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے وہ کچھ پوائنٹ آؤٹ کردیا جو ممبران پوچھ رہے ہیں کہ یعنی ہمارا گناہ کیا ہے؟ جو ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگادیا گیاہے اور اس معاملے میں آئی بی کا کردار کیا ہے؟ یہ عمل نامناسب ہے، ارشد شریف کے خلاف پیمرا نے بہت پھرتی دکھائی۔

ویڈیو دیکھیں

انہوں نے کہا کہ حکومت وضاحت کرے وہ جمہوریت کی بات کرتی ہے لیکن ممبران کو دھمکیاں کیوں دی جارہی ہیں؟ ارشد شریف پر مقدمہ درج کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ایک چینل کی آواز دبانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، حکومت بتائے کہ ارشد شریف کو دھمکیاں کیوں دی گئیں؟ اور آئی بی کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے تحقیقات کیوں کی جارہی ہیں۔


یہ پڑھیں: ارشدشریف کو پیمرا دفتر میں آئی بی افسر کی دھمکی


یاد رہے کہ ارشد شریف نے خبر بریک کی تھی کہ نواز شریف نے بحیثیت وزیراعظم ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے 37 ارکان اسمبلی کے خلاف آئی بی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا کہ ان ارکان کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں۔

یہ خبر بریک کرنے پر پیمرا کے آفس میں اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو پیمرا کی شکایات کونسل کے سامنے آئی بی افسر نے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ تمہیں تو ہم گھسیٹیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں