ڈان لیکس میں تین کو قربان کر کے کسی ایک کو بچایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی dawn-leaks
The news is by your side.

Advertisement

ڈان لیکس میں تین کو قربان کر کے کسی ایک کو بچایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کو شائع کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حلقے میں یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ کسی ایک فرد کو بچانے کیلئے تین افراد کی قربانی دی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ڈان لیکس میں راؤ تحسین اور طارق فاطمی کوعہدے سے ہٹایاگیا جس پر راؤ تحسین عدالت چلے گئے ہیں اور طارق فاطمی نے بھی اپنی بے گناہی سے متعلق خط لکھا ہے جب کہ پرویز رشید کو پہلے ہی قربانی کا بکرا بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے ایک حلقے میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کسی ایک فرد کو بچانے کے لیے ان تینوں افراد کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے اور خود جن کوافراد کو حکومت نے ذمہ دار ٹھہرایا ہے وہ انکار کر رہے ہیں۔


*ڈان لیکس کیا ہے؟ ابتدا سے اختتام تک، مفصل رپورٹ


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ڈان لیکس میں 2 فریق ہیں جب کہ ہم کہتے ہیں صرف ایک فریق ہے اگر قومی سلامتی داؤ پر لگی تو ذمہ دار کون ہے؟ یہ سوال حل طلب ہے اور اب تک اپنی جگہ پر کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی مفصل رپورٹ پارلیمان کےسامنے رکھی جائے کیوں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ سامنے آنے تک صورت حال واضح نہیں ہوگی۔


*ڈان لیکس فوج اور حکومت کا نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ہے، عمران خان


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی سب سےمقدم ہے لیکن اسپیکرحکومتی دباؤکی وجہ سےڈان لیکس پربات نہیں کررہے جب کہ ڈان لیکس عالمی فورم پر پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے جس کا پردہ چاک ہونا چاہیئے۔

انہوں نے فاٹا کے حوالے سے پارٹی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سےلوگ فاٹااصلاحات بل پر سیاست کر رہے ہیں جب اب تک اس پر فاٹا کے عوام کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا بل کو پارلیمنٹ میں لانا چاہیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں