لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے بلے کی ہواچل پڑی ہے.
شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا بیانیہ نواز شریف کے بیانیے کا متضاد ہے.
ان کا کہنا تھا کہ لوگ مختلف وجوہات پرن لیگ سے علیحدگی اختیارکر رہے ہیں، ٹکٹوں کی واپسی سے ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زوال اوج پرہے.
ان کا کہنا تھا کہ دو پرانی جماعتوں کے زوال سے نئے پاکستان کا اشارہ مل گیا، مسلم لیگ ن نظریاتی طورپردو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے.
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنو، یہ ذاتی نہیں نظریاتی لڑائی ہے، عمران خان کی جدوجہدپایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہے، سب کو یہی کہوں گا کہ غصہ تھوک کرعمران خان کا ساتھ دیں.
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، امیدواران سمجھ چکے کہ شیر کا نشان زحمت ہے اس لیے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
شیر کا نشان زحمت بن گیا، مسلم لیگ ن کے امیدواران ٹکٹ واپس کررہے ہیں، شاہ محمود
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔