اسلام: وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے میں کردار ادا کر سکے، تو ہمیں بہت خوشی ہوگی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر مسلم ممالک میں غلط فہمیاں ہیں، تو وہ دور کی جاسکتی ہیں.
[bs-quote quote=”سعودی عرب نے اپنی ریسرچ کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ پاکستان تب ہی دو مسلم ممالک کے اختلافات میں کردار ادا کرسکتا ہے، جب دونوں فریق اجازت دیں. پاکستان کے قطر،یو اےای ، اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں.
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایم اویوز ہونے سے پہلے ٹیم بھیجی تھی، سعودی ٹیم نے دیکھا کہ سرمایہ کاری کریں گے، تو منافع کس طرح ہوگا، سعودی عرب نے اپنی ریسرچ کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا.
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ایسا میکنزم بنایا ہے، جو پہلے نہیں تھا، دونوں ممالک میں مکینزم کا سیکریٹریٹ دفترخارجہ میں ہوگا.
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا: اعلامیہ
انھوں نے کہا کہ پلوامہ حملے سے کئی ہفتے پہلے دفترخارجہ نے پی فائیو انوائے کو بلایا ہے، خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت الیکشن سے پہلے پاکستان کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کرے گا، بھارت کی بوکھلاہٹ پر ہم پہلے سے نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت الیکشن کی وجہ سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی رویے پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، بھارتی رویے کے منفی اثرات سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا ہے، یواین سیکریٹری جنرل کو بھارتی رویے پر اپنا کردار ادا کرنے کوکہا ہے.