ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تہمینہ جنجوعہ، سابق سفرا، خارجہ سیکرٹریز، ماہرین و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے باوجود اس کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کا ثبوت دیا، وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو باعزت وطن واپس بھجوایا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں عام اتخابات سے قبل سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مودی حکومت کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے لیکن پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں