تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”موجودہ حکومت نے 40 دن میں ملک تباہ کر دیا“

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 40 دن میں ملک کو تباہ کر دیا۔

مہنگائی کے خلاف لاہور لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ عوام نے ”امپورٹڈ حکومت  نامنظور“ اور ”مہنگائی نامنظور“ کے نعرے لگائے۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیٹرول 210 روپے  لیٹر ہوگیا، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے ہمارے دور میں مہنگائی کے خلاف مارچ کیا، وہ اب دونوں کہاں غائب ہیں؟ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم مارا، عوام امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود سبسڈی دی، عمران خان نے واضح کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالوں گا، روس سے واپس آئے تو ہماری حکومت ہی گرا دی گئی، کیا عمران خان اپنے لیے سستا تیل اور گندم لے رہا تھا؟

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی نامنظور ہے، عمران خان نے سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر فیصلے کیے، ماضی میں ہمارے حکمران امریکی ایما پر پالیسی بناتے رہے لیکن ہماری حکومت نے ”ایبسلوٹلی ناٹ“ کہا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایبسلوٹلی ناٹ کہتے ہیں تو اس کی قیمت بھی ادا کرنا ہوتی ہے، عمران خان نے کرسی کی قربانی دی لیکن قوم کو جھکنے نہیں دیا، عمران خان اپنی ساکھ کے لیے نہیں ملکی مفاد کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -