پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستان اورافغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا، وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان کرکٹرز کو کھیل سے آشنا کیا، پاکستان سے تربیت کے بعد افغان کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے ورلڈکپ میچ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے ، انہوں نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا سیکھا، افغانستان کے مختلف کھلاڑی پاکستان کے تربیتی کیمپ میں رہے، پاکستان نے افغان کرکٹرزکو کھیل سے آشنا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں میچ اسی ماحول میں ہوگا جس میں ہم نے افغان حکام سے بات کی، میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے میچ انتہائی اہم ہوں گے، قوم چاہتی ہے پاکستان دونوں میچ جیتے۔

سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان آج افغانستان سے ٹکرائے گا

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف آج لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں