پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

علماء فرقوں میں بٹی قوم کے ذہن ودل تبدیل کریں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سائنسی خطوط پر مسلم امہ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور بد قسمتی سےدہشت گردی کو اسلام سےجوڑا جا رہا ہے جس کے سدباب کے لیے مشائخ اور علما کو ہی اہم کردار ادا کرنا ہو گا کیوں کہ اس وقت سب سے اہم ضرورت اسلام کے درست تشخص کی بحالی ہے۔

شاہ محمود قریشی جو کہ درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا کے موجودہ گدی نشین بھی ہیں,آج موہڑہ شریف دربارعالیہ میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر نظریاتی حملوں کو روکنا ہو گا جس کے علماء اور مشائخ کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ تقسیم اورکشمکش کا شکار ہے دوسری جانب ہمیں فرقوں میں بانٹےکی سازشیں جنم لے رہی ہیں اوراسلام کودہشت گردی سے نتھی کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جس کا سدباب امت مسلمہ کا اتحاد اور ذہنوں کو تبدیل کرنے میں ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک ذہن تبدیل نہیں ہوں گےاس وقت تک دل تبدیل نہیں ہوں گے اس لیےعلماء ومشائخ کو چاہیے کہ لوگوں کے دلوں کا تزکیہ کریں اورفرقہ فرقہ قوم کے دلوں کو جوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کا امن خطرے میں ہے اور پاکستان بے پناہ چینلجز سے دوچار ہے ایسے نازک مرحلے میں ہمیں قوم کو متحدہ کرنا ہے گو کہ اگلے چند سالوں میں ہمیں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہم ان چینلجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں