ٹوکیو: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کی بقا کے لیے ہمسایوں سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان میں دانشوروں، کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران ہمسایہ ممالک سے تعلقات، خارجہ پالیسی کے اہم خدوخال پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہمسایوں سے پُرامن تعلقات کے لیے کوشاں ہے، خطے میں امن واستحکام کی بقا کے لیے ہمسایوں سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوصنعتی اورتجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں، خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔
دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، شاہ محمود قریشی
یاد رہے کہ دو روز ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان بہت اہم اکنامک پارٹنرز رہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جاپان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بے پناہ مدد کی ہے، اس کے علاوہ ڈیویلپمنٹ کے لیے بھی جاپان نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اس کے بعد چار روزہ دورے پر چین جاؤں گا۔