The news is by your side.

Advertisement

سیہون دھماکا، کوئی ایک حکومت ذمہ دار نہیں قرار نہیں، شاہ محمود قریشی

عمرکوٹ : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے حکومت ایکشن پلان پر عمل کرتی تو ملک کو دہشت گردی کے واقعات سے نہیں گذرنا پڑتا اور نہ اتنی قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا۔

وہ عمر کوٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پہ در پہ واقعات نے فوجی عدالتوں کے قیام کو وقت کی ضرورت بنا دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیہون واقعہ پر کسی ایک حکومت کوذمےدار نہیں ٹھہرا سکتے بلکہ دہشت گری پوری قوم کامسئلہ ہے جس کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جاتا تو یہ نوبت نہیں آتی حکومت سیکیورٹی بڑھانے کے بجائے درگاہیں سِل کر رہی ہے اس طرح کرنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مردم شماری ملک کے لیے بےحد ضروری ہے جس کے لیے عمرکوٹ میں مردم شماری شفاف طریقے سے ہونی چاہیے اور مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ اور اعتماد ہے جو کسی قسم کے بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں