تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان پر امریکا نے کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان پرامریکانےکوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی، ایران پرپابندیوں کی وجہ سےکوئی منصوبے کو فنڈ کو تیار نہیں، ہم ایران سےاس رکاوٹ کودورکرنےکیلئےبات کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا 27 جون کوتمام سفارتکاروں کاااجلاس بلایاہے، اجلاس میں معاشی سفارتکاری کے فروغ پر بات ہوگی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا قطر نے پاکستانی باسمتی چاول پر پابندی لگادی،معاملہ اٹھایاہے، بھارت پاکستان کاباسمتی چاول اپنے نام سےفروخت کررہاہے، قطری  حکام سے پاکستانی باسمتی چاول کی مارکیٹ کیلئےمعاملہ اٹھایا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان پرامریکانےکوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی، وزارت خارجہ نے امریکا سے معاملہ اٹھایا ہے، امریکی سفارتخانے نے وضاحت جاری کی،غلط خبریں پھیلائی گئیں، مجموعی طورپر70غیرقانونی پاکستانی امریکاسے واپس آئیں گے، کچھ پاکستانی 70اور80کی دہائی میں امریکا گئے تھے۔

 وزارت داخلہ جوائنٹ سیکریٹری سمیت 3افسران پرویزاپابندی لگی

ان کا کہنا تھا مینئول پاسپورٹس کےباعث تصدیق کاعمل سست روی کاشکارہوا، ویزہ پابندی پاکستانی شہریوں پرنہیں لگی 3افسران پرلگی ہے، وزارت داخلہ جوائنٹ سیکریٹری سمیت 3افسران پرویزاپابندی لگی، امریکی ویزےسےمتعلق امریکاسےباہمی تعاون چاہتےہیں، امریکانےملٹی پل ویزےپرکچھ تبدیلیاں کیں بات چیت جاری ہے۔

افغانستان کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا افغان امن عمل میں پاکستان کااہم کردارہے، مذاکرات میں ناکامی ہوتی ہےتوہمیں قربانی کابکرابنایاجاتاہے، افغان امن عمل سےکئی چیزوں میں بہتری ہوئی ہے، انٹراافغان مذاکرات میں دقت ہے۔

حالیہ دھماکے وہ قوتیں کرارہی ہیں جوپاکستان مخالف ہیں

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا افغان طالبان امریکاسےبراہ راست بات چیت چاہتےہیں، ہم انٹراافغان مذاکرات چاہتےہیں،کوششیں بھی جاری ہیں، حالیہ دھماکے وہ قوتیں کرارہی ہیں جوپاکستان مخالف ہیں، جب امن عمل آگے بڑھتاہے تو ایسی قوتیں متحرک ہوتی ہیں، امریکاچلارہاہےپیسےبندہوئےتوافغان حکومت نہیں چل سکتی۔

انھوں نے کہا پاکستان اورکویت کےتعلقات مثالی ہیں، کویت کاپاکستان سےرویہ ہمیشہ مثبت رہاہے، کویتی وزیرخارجہ سےنیویارک میں بھی ملاقات ہوئی، 18 مئی کو کویت کا 2 روزہ دورہ کروں گا، جس میں کویتی قیادت سےپاکستانیوں کودرپیش ویزامسائل پربات ہوگی، ویزامسائل سےمتعلق وزیراعظم کاخط بھی لےجاؤں گا جبکہ پاکستان اورکویت کی بزنس کونسل کااجلاس بھی ہے۔

ایران اورامریکاکشیدگی میں کسی کیمپ کاحصہ نہیں بنیں گے

وزیرخارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم قطرگئےاورامیدہےجلدامیرقطرپاکستان آئیں گے، ہم ایران کےساتھ ان حالات میں کشیدگی نہیں چاہتے، ایرانی وزیرخارجہ سے 3 نشستیں ہوئیں، ملاقاتوں کامقصد سعودی عرب، امریکا سے متعلق تھا، ایران اور امریکا کشیدگی میں کسی کیمپ کاحصہ نہیں بنیں گے، اگر کسی کیمپ میں گئے تو اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا۔

بیرون ملک سفیروں کی مدت ملازمت کارکردگی سےمشروط ہے

شاہ محمودقریشی نے کہا کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں ، وزارت خارجہ میں بھی بنیادی تبدیلیاں کی ہیں، جوسفارت کار کام نہیں کررہا اس کاہم نے اچار ڈالنا ہے؟ بیرون ملک سفیروں کی مدت ملازمت کارکردگی سے مشروط ہے، پہلے سفیرکی مدت ملازمت 3 سال کے لئے کی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا چینی شہریوں کے فراڈسے متعلق معاملہ سامنے آیا ہے، چینی شہریوں کے فراڈ سے متعلق غافل نہیں، چینی سفیر کو دفترخارجہ بلایاگیا اور معاملے پر بات ہوئی، ہم اس نتیجے پر پہنچے یہ معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، چینی قیادت عوامی معاملات پربہت حساس ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کومنشیات کیس میں سزاہوئی

وزیرخارجہ نے کہا سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کومنشیات کیس میں سزا ہوئی، پاکستانی خاتون کی ایک بچی تھی جس کو بچاناترجیح تھی، بچی کواس کی خالہ کےگھر منتقل کرکے پاکستان لایاگیا، میاں بیوی کو منشیات کے کیس میں سزا ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہماری قونصلر سروسز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، بیرون ملک سفارتخانوں کو اپنا رویہ بدلنے کا کہا ہے، وزارت خارجہ کونئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

ایران پرپابندیوں کی وجہ سےکوئی منصوبےکوفنڈکوتیارنہیں

پاک ایران گیس لائن کے حوالے سے انھوں نے کہا پاک ایران گیس لائن منصوبہ معاشی طور پر مستحکم پروجیکٹ ہے، ہمیں ضرورت ہےاور ان کے پاس گیس بھی موجود ہے، ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کوئی منصوبے کو فنڈ کو تیار نہیں، ہم ایران سے اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے بات کررہے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -