تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

"جعلی وزیراعلیٰ صاحب! شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے”

ملتان: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ قرار دئیے جانے کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "دیر آید درست آید! بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا۔

شاہ محمود قریشی نے نام لئے بغیر حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جعلی وزیراعلیٰ صاحب! شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سنا یا اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو نا اہل قرار دیدیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، نااہل قرار دیئے جانے والے 25 اراکین میں سے 18 کا تعلق پی ٹی آئی سے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -