تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان نے امریکا میں منعقدہ ‘مکالمے’ میں شرکت سے انکار کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا میں جمہوریت سے متعلق مکالمے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکا میں جمہوریت کےعنوان سےمکالمے کا انعقاد کیا گیا، پاکستان سے تین منٹ پر محیط "ریکارڈڈ بیان” دینے کا کہا گیا، یہ بھی کہا گیا سوال و جواب سیشن میں پاکستان شامل نہیں ہوگا جس پر ہم نے اس مکالمے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشیدگی کے قطعی حامی نہیں، جنگیں معاشی بحرانوں سمیت ہمہ قسم کے مضمرات کا باعث ہوتی ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہوتے ہیں، ملک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں مگر خود مختاری ،سالمیت عزیز ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -