تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان عراق میں‌ موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے کا خواہش مند

بغداد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان  عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ کرنے اور زائرین کے لیے میڈیکل سینٹر اور پاکستان ہاؤس کے قیام کا خواہش مند ہے۔

عراق کے سرکاری دورے پر گئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج عراقی وزیرخارجہ سےملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مستقبل میں ساتھ چلنے کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنےچلےہیں کیونکہ 39سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ میری عراقی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کی صورت حال اور خطےکی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی‘۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’عراق تیل کےذخائرسےمالامال ملک ہے،ہم عراق میں موجود تیل کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی حکام سے شعبۂ صحت (ہیلتھ سیکٹر) میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عراق کی قیادت پاکستان کی اہمیت کوسمجھتی ہے‘۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزارتِ خارجہ پاکستان سے آنے والے زائرین کے لیے عراق میں پاکستان ہاؤس اور میڈیکل سینٹر کے قیام کی خواہش مند ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر 28 مئی کو عراق کے تین روز کے دورے پر روانہ ہوئے۔  ایک روز قبل انہوں نے عراقی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی جس میں مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

Comments

- Advertisement -