ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں، انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے، ملک کا تین بار وزیراعظم بننے والا شخص پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو بیانیہ اپنا رکھا ہے اس سے بھارت کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی، ملک مخالف بیانات سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں جواب دینے میں ناکام ہوگئے ہیں، ان کے پاس جوابات ہوتے تو اب تک دے چکے ہوتے، نواز شریف اگر جوابات دے دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، ن لیگ پنجاب میں بھی اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔


مسلم لیگ ن نواز اور شہباز دھڑوں میں بٹ چکی ہے، شاہ محمود قریشی


رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نظریاتی لوگ سیاست میں نہیں ہوں گے تو نکھار نہیں آئے گا، عمران خان کے ساتھ بہت سے نظریاتی لوگ جڑے ہوئےہیں، تحریک انصاف 22 سال سےجدوجہد کررہی ہے، نئے آنے والے لوگ پارٹی پر حاوی نہیں ہوسکتے۔


نواز شریف قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: شاہ محمود قریشی


شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چند سیٹوں کے لیے 22 سال کی محنت پر پانی نہیں پھیریں گے، پی ٹی آئی واحد جماعت رہ گئی ہے جو ملک کو کرپشن سے نکالے گی، ہمارے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں، اب تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں