The news is by your side.

Advertisement

شاہ محمود کی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں سے تعاون کی درخواست

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگ لی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام سے علیحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالا قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے لہذا اپوزیشن رہنما جنوبی پنجاب صوبے کو حقیقت بنانے میں ساتھ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بحیثیت جماعت جنوبی پنجاب بطور آزاد صوبہ تسلیم کرانے پر کام جاری ہے اور ساتھ ہی اصلاحات کے ذریعے، ہماری توجہ سماجی اور اقتصادی ترقی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے تحت جنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ اصلاحات کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں، ہمیں مل کر جنوبی پنجاب کے قیام کےلیے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہیے، اپوزیشن رہنما جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کو مقدم رکھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں