site
stats
پاکستان

امریکہ کی شاہ نوارنی دھماکے کی مذمت

واشنگٹن : امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہناہے کہ شاہ نوارنی مزار پر دھماکہ قابل مذمت ہے اور اس مشکل وقت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں شاہ نورانی مزار پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل وقت میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اورخطے کے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

خیال رہےکہ دو روز قبل بلوچستان میں درگاہ شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 65 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف کی کراچی میں درگاہ شاہ نورانیٌ کے زخمیوں کی عیادت

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دو روزقبل سول اسپتال کراچی میں زخمیوں کی عیادت کی تھی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top