شاہ رخ خان کی فلم فین کا آفیشل’ٹریلر‘جاری -
The news is by your side.

Advertisement

شاہ رخ خان کی فلم فین کا آفیشل’ٹریلر‘جاری

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’’فین‘‘ کا پہلا آفیشل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے، ناقدین کا کہنا ہےکہ فلم کی کہانی ہالی وڈ فلم ’دی فین‘ سے ملتی جلتی ہے۔

ٹریلرمیں فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ کے سب سے بڑے فین ’گوراو‘کے کردار سے پردہ ہٹایا گیا ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین کا کردارشاہ رخ خان خود ہی ادا کررہے ہیں، منیش شرما کی ہدایا ت میں بنے والی اس فلم کی کہانی ایک عام نو جوان کے گرد گھو متی ہے جو با لی ووڈ کے ہیرو شاہ رخ خان (آریان)کا سب سے بڑا مداح ہے۔

یش راج بینرتلے بننے والی اس فلم کا لوگو بھی شاہ رخ کے حقیقی مداحوں کی بھیجی گئی تصاویرکو ملا کر ترتیب دیا گیا ہے۔

فلم میں کوئی بالی ووڈ کی خوبرو ہیروئن کاسٹ نہیں کی گئی بلکہ نئی اداکارہ ولوشا ڈی سوزااہم رول میں نظر آئیں گی۔

بھارتی فلمی ناقدین کے مطابق ٹریلرکو دیکھ کر رابرٹ ڈی نیرو اور ویسلے اسنیپس کی فلم دی فین کی یاد آجاتی ہے جو رابرٹ ڈی نیرو کی بہترین کردار نگاری سے سجی فلموں میں سے ایک ہے۔

اب ان دونوں فلموں کی کہانی کس حد تک یکساں یا مماثلت رکھتی ہے وہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا مگر ٹریلر کی حد تک کافی حد تک یکسانیت دیکھی جاسکتی ہے۔

ہالی وڈ کی 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم’دی فین‘کاٹریلر

شاہ رخ خان کی آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی ’فین‘ کا ٹریلر

فلم 15اپریل 2016کو دنیا بھرمیں عام نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں