پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ سے معافی کیوں مانگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے نئے ٹاک شو ”ٹو مچ” میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے مداح حیران تھے کہ جب سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر جیسے بڑے نام اس شو میں آئے ہیں تو کنگ خان کیوں شریک نہ ہوئے۔

60 سالہ اداکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ایشین نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں سچائی اور مزاح کے ساتھ اس سوال کا جواب دیا۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اپنی فلم ”کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال ہی میں اُن کا بازو بھی زخمی ہوا تھا، جس کے باعث وہ شو پر نہیں آ سکے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے شو میں آنا اچھا لگے گا لیکن شو میں بہت زیادہ کھانا ہوتا ہے، اور شو کا وہ سیگمنٹ مجھے سب سے مشکل محسوس ہوتا ہے۔

آریان خان متنازع حرکت پر تنقید کا نشانہ بن گئے

کاجول اور ٹوئنکل سے معذرت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ شو میں شامل نہیں ہوسکے، لیکن اس کا کفارہ ادا کرنے کے طور پر انہوں نے تمام اقساط دیکھ لی ہیں۔

شاہ رُخ اور کاجول کی دوستی کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں اسٹارز نے لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے مشہور پوز کے کانسی کے مجسمے کی بھی رونمائی کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں