ممبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ سپراسٹار شاہ رخ خان یش چوپڑا میموریل ایوارڈ حاصل کرنے والے چوتھےاداکار بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں شاہ رخ خان اپنےرومانوی کرداروں میں ڈھل جانےکےحوالے شہرت رکھتے ہیں اوران کی جاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انہیں باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان کو حال ہی میں یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سےنوازاگیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھی نامور شخصیت ہیں۔اُن سے قبل لتا منگیشکر،امیتھابھ بچن،ریکھایہ ایوارڈ اپنےنام کرچکے ہیں۔
بالی ووڈ کےبادشاہ نےیش راج کی سپرہٹ فلموں ڈر،ویرزارا،دل تو پاگل ہے،جب تک ہےجان میں شاندار اداکاری کےجوہردکھائےاور مداحوں نےان فلموں کوبےحد پسند کیا۔
شاہ رخ نےہدایت کار یش راج چوپڑا سے متعلق کہاکہ وہ ایک ایماندار،پرخلوص انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درس گاہ کا درجہ رکھتے تھےاور وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال سپراسٹارشاہ رخ خان کاکہناتھاکہ اگریش راج چوپڑا زندہ ہوتے توانہیں فلم فین بہت پسند آتی۔